وزیراعظم نے صوبے کے سردعلاقوں میں گیس کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے سرد علاقوں میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے کہ وزارت توانائی وزیراعظم کی اس یقین دہانی کو جلد عملی جامہ پہنائی گی اور اس مسئلہ کا مستقل بنیادوں حل نکالا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز قلات کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے بی اے پی کے ضلعی صدر بابو محمد رمضان اور مہر دل رندکی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد نے وزیراعلء کو قلات کو گیس نکاسی آب اور پانی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلی نے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی وفد میں بی این پی مینگل قلات کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل پرنس آغا قلندر جان احمد زئی احمد نواز بلوچ جے یو آئی کے رہنما حافظ محمد قاسم لہڑی سیف الرحمن لہڑی بی این پی کے نائب صدر علی اکبر دہوار انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی پیپلز پارٹی کی رہنما ارباب محمد نعیم دہوار اور جمیعت نظریاتی کے میر مبارک محمد حسنی شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے