نئی دہلی ہیلی کاپٹر حادثہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اہلیہ سمیت ہلاک

نئی دہلی:تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اہلیہ اور دیگر 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے علاوہ اہلخانہ اور سٹاف کے 14 افراد سوار تھے جن میں مسز مدھو لیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ ، نائیک گرسیوک سنگھ، نائیک جتندر کمار، لانس نائیک ویوک کمار اور دیگرشامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کوئمبا طور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔

بھارتی ایئر فورس کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ بپن راوت کا فوجی ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا،حادثے میں بپن راوت اور اہلیہ مدھو لاکاراوت اور عملے کے 11افراد چل بسے،13افراد کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 13 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر حادثے کی تصدیق کر دی گئی، پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف سٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل پارلیمنٹ میں واقعے کے حوالے سے بیان دیں گے۔

دوسری جانب بھارتی فوج کے لیفٹننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں واضح رہے کہ جنرل بپن راوت بھارت کے آرمی چیف تعینات رہے ہیں اور 31 دسمبر 2019 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے، بھارتی وزیراعظم نے انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس مقرر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے