ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے، نورمحمد دمڑ
کوئٹہ : صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے محکمہ خزانہ کے صوبائی و ضلعی اکاؤنٹس آفیسران پرزوردیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے فرائض میں غفلت برداشت نہیں کرینگے محکمے کے آفیسران و ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی جی خزانہ آفس میں محکمہ خزانہ کے ضلعی اکاؤنٹس آفیسران و ڈی جی خزانہ آفس کے مشترکہ و تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی جی خزانہ عبدالخالق مندوخیل نے ضلعی اکاؤنٹس و ڈی جی آفیس کے آفیسران و ٹیکنکل سٹاف کا تعارف کرایا اجلاس میں صوبہ کے تمام اضلاع کے ضلعی اکاؤنٹس آفیسران نے شرکت کی تعارفی اجلاس کے دوران آفیسران نے صوبائی وزیر خزانہ کو ضلعی سطح پر انہیں درپیش مسائل سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ خزانہ کو مزید جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں جدید کمپیوٹرائز نظام سے کرپشن کرنے والے آفیسران پر کرپشن کے دروازے بند ہوگئے اس نظام کو مزید جدید بنارہے ہیں تاکہ عوام کومزید آسانی اور سہولیات میسر ہوصوبائی وزیر خزانہ نے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محکمہ کے تمام آفیسران و ملازمین کو سہولیات فراہم کریں گے مگر بدلے میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ادارے کی بہتری کے لئے شب و روز محنت کرنا آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے، ہمیں نتائج چاہیے ہوں گے جس سے عوام مطمئن ہو صوبائی وزیر نے کہاکہ عوامی مسائل کرنے کے لئے آپ لوگوں نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور محکمہ خزانہ کو ایک ایسا مثالی محکمہ بنانا ہے جس پر ہم سب فخر کر سکیں، ڈجی خزانہ عبدالخالق مندوخیل نے صوبائی وزیر خزانہ کو صوبے کے تمام اضلاع کے ضلعی اکاؤنٹس کے متعلقہ تفصیلی بریفنگ بھی دی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر خزانہ نے ڈی جی خزانہ و ضلعی اکاؤنٹس آفیسران کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا۔