عوامی کشتی کومسائل کی منجدہار سے نکالنے کے لئے بھرپورجدوجہد کے ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں جائیں گے، سردارعبدالرحمان کھیتران
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی کشتی کو مسائل کی منجدہار سے نکالنے کے لئے بھر پور جدوجہد کے ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی و صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ اور پشین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق ہے پارٹی کارکنوں کی باہمی مشاورت سے بلوچستان کے تمام اضلاع کو بلا تعصب برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔سردارعبدالرحمان کھتیرن نے ملک اسفند خان کاکڑ حیات ترین بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر خدابخش لہڑی محمد علی کاکڑ اور دیگر پر مشتمل وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی اے پی کی حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کے مقاصد اور حدوف کے حصول کے لیے مشترکہ سوچ ااور جدوجہد کی ضرورت ہے پارٹی کارکن اپس میں اتفاق و تحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہو آنے والے بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور ترقیاتی وژن اور پارٹی قیادت کی مثبت سوچ کو نچلی سطح تک فروغ دینے کے لیے عملی جدوجہد کریں۔وزیراعلی عبداقدوس بزنجو اور بی اے پی کی قیادت کاپارٹی کارکنوں کیساتھ عزت واحترام کا مضبوط سیاسی ونظریاتی رشتہ ہے ہمارے لئے کارکنوں کے مسائل کوحل کرناان کے لیے باعزت روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔