ثناء بلوچ کے ساحل، ساحلی وسائل اوروہاں کے عوام کے روزگارکو یقینی بنانے کیلے قانون سازی کی قرداد بلوچستان اسمبلی میں جمع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے بلوچستان کی سمندری حیاتیات، نباتات، ساحل، ساحلی وسائل اور وہاں کے عوام کے روزگار کو یقینی بنانے کیلے قانون سازی کی قرداد بلوچستان اسمبلی میں جمع کروا دی، بدھ کو رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلو چستا ن کے گیس، معد نیات، سو نا اور تانبا کے استحصا ل ولو ٹ کھسوٹ کے بعد وفا قی اور صوبائی اداروں کی سرپرستی میں بلو چستان کے سمندری حیا تیات اور نبا تا ت اور محروم ہو نے والی مچھلیوں کی نسل کشی ٹرالر ما فیا کے ذریعے کئی عشروں سے جا ری ہے جس کے باعث ساحل بلو چستان کے با سی بھوک افلاس اور غربت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں لہٰذاصوبائی حکومت ذمہ داریوں کا احساس کر تے ہوئے غیر قانونی حال کے استعمال اور ٹر النگ کے خلاف سخت قانون سا زی کرے انہوں نے کہاکہ غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث افراد کو 5سال قید، ٹرالر کی ضابطگی اور مالکا ن کو 50لاکھ جر ما نہ عائد کر نے کا قانون اور بحرے بلوچ اور ساحل بلو چستان پر ماہی گیروں و ساحل کے تحفظ کے لئے 5000مقامی افراد کی تر بیت یا فتہ سا حلی تحفظ فورس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے