10 دسمبر کا مقصد انسانی حقوق کو بلاتفریق رنگ ونسلو تحفظ فراہم کرنا ہے، میررحمت صالح بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ 10 دسمبر کا مقصد انسانی حقوق کو بلاتفریق رنگ ونسل و مذہب اور زبان کے تسلیم و تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اور جن ممالک نے انسانی حقوق کا احترام و وقار کو بلند کیا تو وہ سماج کو خوشحال و تعمیری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں انسانی حقوق کی پامالی ریاست اور طاقت ور اشرفیہ نے وتیرہ بنا لیا۔طبقاتی تقسیم کے بدولت عوام پر انسانیت سوز سلوک کیا جاتا رہا۔جو نہ صرف انسانی حقوق کی بلکہ آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔نیشنل پارٹی 10 دسمبر کو عالمی انسانی حقوق کے دن کے مناسبت سے سمینار کا انعقاد کریگی۔سمینار میں تمام طبقہ فکر کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ملکی آئین انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہر گلی اور سڑک پر ہوتی رہتی ہے۔ہمارے سماج میں طاقتور کمزور پر ظلم کرتا ہے۔اس کے حقوق کو چھینتا ہے۔صحت تعلیم سمیت ہر شعبے میں بنیادی حقوق کو روندھا جاتا ہے۔عوام کو ماورائے آئین وقانون لاپتہ کیا جاتا ہے۔میڈیا پر قدغن لگایا جاتا ہے۔