گوادر دھرنے کے شرکاء کے تمام مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں،سردار محمد یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور میں گوادر دھرنے کے شرکاء کے تمام مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں حکومت بلوچستان اور وفاق گوادر کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے وہاں کے عوام مشکل زندگی گذارنے پر مجبور ہیں انھیں پانی تعلیم صحت روزگار کے مواقع میسر نہیں سی پیک میں گوادر کو نظر انداز کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے گوادر دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو ہماری جماعت اسکی نہ صرف مخالفت کریگی بلکہ ہم اسکے سامنے ڈھال بن جائینگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو بڑا وقت فراہم کیا لیکن حکومت میں صلاحیت ہی نہیں کہ وہ ڈیلور کرسکے انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو اسلام آباد مہنگائی مارچ کے بعد حکومت نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ وافاقی وزراء کا ہمارے مارچ کو ملک دشمنی قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے عمران خان نے اپنے اسلام آباد مارچ 14اگست سے کیوں شروع کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں لیکچر دینے کے بجائے حکومت اپنے امور چلانے پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کے بعد وزیر اعظم کو اپنی کرسی پر برا جمان رہنے کا کوئی ائینی و اخلاقی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے اور عمران خان اور مشیر خزانہ قوم کو نہ گھبرانے کا کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی پی ڈی ایم ہی لائیگی ملک میں فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے تو حکومت کا پتہ لگ جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں حلقہ 133 کے عوام نے پی ایم ایل ن کی امیدار شائیستہ پرویز کو کامیاب کر اکر میاں نواز شریف کے قومی بیانئے کی بھر پور پذیرائی کی میں کامیابی پر شائیستہ پرویز اور تمام ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو ملک دشمن اور ملک توڑنے کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اپوزیشن کو نازک حالات میں تقسیم کرنے کی ایک سازش بھی قرار دیا انہوں نے کہا کہ قوم میاں نواز شریف کے نظریئے اور بیانئے کے ساتھ کھری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پشت پناہی کرانے والے اب تو لاہورکے الیکشن میں عوام کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی حمایت ترک کریں اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں ملک کے عوام کے ووٹوں کو اہمیت دینے کے بجائے ڈائریکٹ سلیکشن سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عالمی قوتوں کے ایماء پر انکی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے س پی ڈی ایم یلیکٹڈ وزیر اعظم کی جعلی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت لائیگی اور عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتل ہے۔