کوئٹہ سے اغوا ہونے والا بچہ لاہور سے بازیاب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ نوحصار نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والا بچہ لاہور سے بازیاب کرلیاہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے مسمی حمید مریانی کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نوحصار محمود خروٹی نے ایس پی صدر قاضی علی رضا کی زیرنگرانی میں تفتیشی افیسر منظور احمد ترین کے ہمراہ حمید مریانی کی تلاش اور تفتیش کرتے ہوئے گزشتہ روز لاھور سے بحفاظت برامد کرلیا اور اج بچے کو اپنے والدین کے حوالے کیا اہلیان علاقہ ایس ایچ او نوحصار اور انکے ٹیم کی نہایت ہی مشکور ہے اور انہوں نے نوحصار پولیس کی اس کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اسی طرح محنت اور لگن سے عوام کی حفاظت کرتے رہی تو مستقبل قریب میں جرائم کی تعداد میں کافی کمی دیکھنے کو ملے گی انہوں نے ائی جی بلوچستان پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس ایچ او نوحصار اور انکی ٹیم کو بہترین کارکردگی کرنے پر انعامات سے نوازے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے