نیب کی کارروائی، 5کروڑ44لاکھ روپے کے چیک وصول، حکومت بلوچستان کے حوالے
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) قومی احتساب بیورو(نیب)بلوچستان نے 5کروڑ 44لاکھ روپے کے چیک کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کردیئے۔قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کرپٹ عناصر سے کرپشن کے ذریعے لوٹے گئے 5کروڑ 44لاکھ روپے کے چیک وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کردیئے ہیں۔ ریکور کی گئی رقم کے چیک ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو نیب بلوچستان آفس میں منعقدہ ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کے دوران حوالے کئے۔حکومت بلوچستان کے سپرد کی گئی رقم محکمہ فشریز، مال، خوراک اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کرپٹ افسران اور ماتحت عملے سے گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف کیسزکی تحقیقات کے نتیجے میں ریکور کی گئی۔