موجودہ نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، میرچنگیز جمالی،روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے مہنگائی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں،عمران نیازی نے ملک کو عملی طورپر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام 10دسمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں موجودہ نا اہل حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں آج مہنگائی ا ور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں اورلوگ اپنے بچوں سمیت خود کشیاں کررہے ہیں لیکن عمران نیازی اورانکی ٹیم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا سارا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام کو 1کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ابتک لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدارمیں آکر غریب عوام کو روزگار دیا اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 10دسمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام ڈویژنل،ضلعی صدور،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کو یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے