بلوچستان میں کو رونا وائرس کے 5 نئے کیسزرپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 33514ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلاع سے کوروناوائرس کے734ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف5شخص میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ48افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار5مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33108ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد44ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.7فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے362اموات ہو چکی ہیں۔