ایچ ڈی پی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے ہم اپنے ووٹرزکوعزت واحترام دیتے ہیں، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ جمہوریت وجمہوری اداروں کی مضبوطی واستحکام کیلئے ضروری ہے کہ عوام کے حق رائے کا احترام کرتے ہوئے ان کے انتخاب کی اہمیت کو سمجھا جائیں اورانہیں یہ اختیار وآزادی حاصل ہو کہ وہ آئین وقانون سازی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کردار ادا کرسکیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل ووٹرز دے کی مناسبت سے منعقد ہونے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی، صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد ودیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم عوام کو ان کے ووٹوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرکے انہیں درست انتخاب کے طریقہ کار اور آزادیہ ووٹوں کے استعمال کے متعلق شعور دیں ہماری آبادی کے نصف سے زائد کی تشکیل خواتین کرتی ہے سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی اور مختلف سماجی اداروں کافرض بنتا ہے کہ وہ خواتین میں شعوری آگاہی کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک کثیرالقومی صوبہ ہے یہاں کے دوردراز علاقوں میں قبائلیت، لسانیت اور کئی دیگر عوامل کو بنیاد بناکر خواتین کو ان کے حق رائے دہی سے محروم رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے معاشرے کے نصف سے زائد آبادی کو اپنے نمائندے کے انتخاب کا حق حاصل نہیں ہوتا اب یہ سیاسی جماتوں اور مختلف سماجی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس شعبے کی طرف توجہ دیں اور خواتین کی رائے کی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرتے ہوئے ان کی انتخابی عمل میں شرکت اور ووٹوں کے استعمال کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کردار ادا کریں ایچ ڈی پی کے چیئرمین نے کہا کہ انتخابات جمہوری عمل میں انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اس عمل کو شفاف بنانے اور عوام کے حق رائے کی حفاظت کر یقینی بنانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور ان کے مقرر کردہ اداروں اہلکاروں کا فرض بنتا ہے کہ امیدواروں کے ووٹر چرائے جاتے ہیں عوام کے حق رائے کی بے حرمتی اور عوام کے حق انتخاب پر بعض اوقات ڈھاکہ ڈالا جاتا ہے اس عمل سے ایچ ڈی پی 2008اور2013کے انتخابات میں گزر چکی ہے ہمارے ووٹ کچروں کے ڈھیر میں پڑے پائے گئے ہم نے شکایتیں کی رپورٹ درج کرائی مگر ہمیں انصاف نہیں ملا اسی طرھ کی شکایتیں ملک کے کئی علاقوں سے ملی جس پر کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی اب یہ الیکشن کمیشن کا فرض بنتا ہے کہ وہ شفاف تحقیقات کرکے ایسے معاملات میں متاثرہ فریق کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانئے اور انتخابات چرانے والوں اور عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والون کے خلاف کارروائی کریں ایچ ڈی پی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے ہم اپنے ووٹرز کوعزت واحترام دیتے ہیں ہمارے کارکن دن رات محنت کرکے ووٹروں کے درست اندراج کو یقینی بنانے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ اہلکاروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے انہوں نے ووٹروں کے قومی دن کی شاندار تقریب کے انعقاد پر صوبائی الیکشن کمیشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی پی ایسے ومی ایشوز پر قومی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے عوام میں آگاہی وشعور پیدا کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے