برف باری کے علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیاں موثر طور پر جاری رکھی جائیں ٗ میر عبد القدوس بز نجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بز نجو نے زیارت اور کان مہتر زئی میں برف باری کی صورتحال سے متعلق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ برف باری کے علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیاں موثر طور پر جاری رکھی جائیں کوئٹہ زیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ زیارت اور کان مہتر زئی میں خیمے اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیوں کی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے