7روز گزر جا نے کے باوجود بھی گرفتار کئے گئے 19ڈاکٹرز کو رہا نہیں کیا گیا ڈاکٹر حفیظ مندوخیل،ڈاکٹر مدثر نواز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 7روز گزر جا نے کے باوجود بھی گرفتار کئے گئے 19ڈاکٹرز کو رہا نہیں کیا گیا حکومت ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے مطالبات کو جائز تو قرار دیتی ہے لیکن ان پر عمل در آمد کر نے کو تیار نہیں ہے ینگ ڈاکٹر ز کو اگر غنڈہ اور ریاست مخالف کہا جائے گا وہ ضرور باہر نکلیں گے پیر کو ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئند ہ کالائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یہ بات ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن بلو چستان کے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، وائے ڈی اے پنجاب کے صدرڈاکٹر مدثر نواز،ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن اسلام آباد کے ڈاکٹر فیض اچکزئی، ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن سند ھ کے رہنماء ڈاکٹر کلیم کھو سہ، ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلدستان کے ڈاکٹر بہار شاہ سمیت دیگر نے ہفتہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ ینگ ڈاکٹر زایسو سی ایشن بلو چستان کے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا ہے کہ 7دن سے ہما رے 19ڈاکٹرز گر فتار ہیں حکومت نے ڈاکٹروں کو اس طرح سے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا جیسے وہ سنگین مجرم ہوں لیکن ڈاکٹرز صرف اور صرف ہسپتالوں میں سہولیات مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کی او پی ڈی اور ان ڈور سر ورسز میں ہڑ تال جا ری ہے لیکن ڈاکٹر ایمر جنسی میں خدامات سر انجام دے رہے ہیں تاہم اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ایمرجنسی میں ہڑ تال کر نے کی بھی کال دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیاہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت یا اپو زیشن سے ہما رے سا تھ اب تک کسی نے بھی مذ اکت نہیں کئے گور نر بلو چستا ن سے جب ملا قات کی گئی تو انہوں نے چیف سیکر ٹری سے ملاقات کر نے کا کہا جس پر چیف سیکر ٹری سے ملا قات ہو ئی ہے تاہم اب سنے میں آرہا ہے کہ وہ بھی ٹرانسفر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن حکمرانوں نے آنکھیں اورکان بند کر رکھی ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ڈاکٹر کیوں احتجاج کر رہے ہیں اور حکمران صرف اور صرف اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑ ی تو ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کرسکتے ہیں وزیر صحت کی جانب سے بھی سنجید گی کا مظاہر نہیں کیا جا رہا انہوں نے کہا کہ ہم استعفیٰ دینے، احتجاجی مظاہرے کر نے اورایمر جنسی بند کر نے سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر مدثر نواز نے کہا ہے کہ وائے ڈی اے پنجاب میں حکومت بلو چستان کاپتلا جلا کر احتجاج کرے گی اور با زوں پر کالی پٹیاں باندھیں گے انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں ریاست مخالف اور غندہ کہا جائے تو ڈاکٹر ز ضرور باہر نکلیں گے پورے ملک کے واے ڈی اے نمائند گان اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں۔ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن سندھ کے رہنماء ڈاکٹر کلیم کھو سہ اور ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن گلگت بلد ستان کے ڈاکٹر بہار شاہ،ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن اسلام آباد کے ڈاکٹر فیض اچکزئی نے کہا کہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبا ت جائز ہیں بلوچستان میں مریضوں کو سہولیات میسر نہیں ہیں ڈاکٹر ز بھی انہیں کے لئے احتجاج کر رہے ہیں اور جو بھی لائحہ عمل پیر کو طے ہو گا ہم وائے ڈی اے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس میں انکا سا تھ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے