گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھولنا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پالیسی کا حصہ ہے،، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہفتہ کے روز کرسمس کی خوشیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اقلیتی ونگ کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، ایم این اے جئے پرکاش اور شنیلہ روت بھی موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اقلیتی برادری کی جانب سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھولنا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پالیسی کا حصہ ہے،ہمیں بلاامتیاز ملک و قوم کی خدمت کرنی ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے ہرنائی زلزلہ کے متاثرین بالخصوص مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سو خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا۔