کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر فلور مل میں چوری کی واردات میں چور اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر فلور مل میں چوری کی واردات میں چور اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق سرکی روڈ پر مقامی فلورمل میں چوری کی و اردات تب ہوئی جب رات کو مل کو تالا لگا ہوا تھا اور بجلی چلی گئی اسی دوران نامعلوم چور فلور مل سے18لاکھ روپینقدی چرا کرکے لے گئے رقم فلور مل کے دفتر میں لاکر میں ر کھی گئی تھی چوروں نے لاکر توڑ کررقم نکالی پولیس نے چوری کی واردات کا مقد مہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے پولیس نے بتایاکہ مل مالک کی جانب سے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے