ڈیرہ مرادجمالی اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مرادجمالی اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جگہ جگہ منشیات فروشی کے اڈے قائم شیشہ آئس چرس سمیت دیگر منشیات کی فروخت وعروج پر نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی لعنت میں مبتلا آئس سے متعدد جوان ہلاک ہوچکے ہیں کئی گھرانے تباہ عوامی حلقوں کی جانب سے فوری کاروائی کا مطالبہ پورٹ کے مطابق نصیر آباد کے دویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ مرادجمالی میں منشیات کی فروخت ان دنوں عروج پر ہے جبکہ شرقی سائیڈ ڈیرہ مرادجمالی میں آئس شیشہ چرس سمیت دیگر نشہ اور منشیات کی فروشی کے اڈے قائم کیئے گئے ہیں جہاں نوجوان نسل لنک سڑکوں قبرستانوں میں آئس شیشہ چرس استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں رپورٹ کے مطابق آئس شیشہ کے استعمال سے اب بھی کئی نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں جس کے باعث کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینکڑوں نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے آئی جی پولسی بلوچستان سے اپیل کی ہے ڈیرہ مرادجمالی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے