حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں عوام کے درینہ مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی ضلع زیارت کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ کی قیادت میں ملنے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں ضلعی سنیئر نائب صدر، نوراللہ جان سارنگزئی، بی اے پی حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی کے سوشل میڈیا آرگنائزر علی آغا ودیگر سنیئر عہدیداروں شامل تھے ملاقات میں ضلع زیارت میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پارٹی کے تنظیمی و انتظامی اُمور، کارکنان کو درپیش مسائل کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیاصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب زیارت و ہرنائی کے تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ بطور صوبائی وزیر میں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت سے مختلف عوامی اجتماعی ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے ہے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں میں بجلی، روڈ، زراعت، پینے کی پانی، صحت،تعلیم، سپورٹس سمیت مختلف محکموں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے گئے ہے اس کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہم کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جو ترقیاتی منصوبوں منظور کرائے ہے انہیں جلد سے جلد پایہ تکمیل پہنچائے انہوں نے کہاکہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے مسائل میرااولین ترجیحی ہے اور پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہے اپنے حلقے کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا گیا انہوں نے پارٹی ضلع زیارت کے عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ ضلعی سطح پر کارکنوں کے جو مسائل ہے انہیں حل کرنے پرتوجہ دے اور ساتھ میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے پارٹی کو مقامی سطح پرفعال بنائے اور ہرگاؤں، محلے میں پارٹی یونٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ پارٹی کاپیغام گھر گھر پہنچ سکے اور پارٹی حلقے کے دونوں اضلاع فعال اور منظم ہو صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پارٹی عہدیداروں کارکنوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کو مایوس نہیں کرینگے