جام حکومت اور بزنجو حکومت میں کچھ خاص فرق نہیں ہے پرنس موسیٰ جان احمد زئی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیرپرنس موسیٰ جان احمد زئی نے کہا ہے کہ جام حکومت اور بزنجو حکومت میں کچھ خاص فرق نہیں ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کچھ لوگ اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں گوادر کے مسئلے پر گوادر کے عوامی نمائندو ں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے گوادر میں عوام کی اپنے حقوق کے لئے احتجاج کی ہم مکمل طورحمایت کرتے ہیں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ہماری نظر میں ان کے مطالبات جا ئز ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جام حکومت اور اور موجوودہ وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی حکومت میں کچھ خاص فرق نہیں اور پرانی چہرے ہی بزنجو صاحب کے آگے پیچھے منڈلاتے ہیں شاید چند لوگ فائدے حاصل کررہے ہیں جبکہ دیگر معاملات جوں کا توں ہیں انہو ں نے کہا کہ گوادر میں گزشتہ کئی روز سے عوام دھرنا دیکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں مگر گوادر کے منتخب عوامی نمائندے کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کی عوام گوادر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا ا ظہار کررہے ہیں اور ہم ان کے مطالبات کی بھر پورحمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ان مسائل کی ہمیشہ ان مسائل کی نشاندہی کی ہیں اور کرتے آرہے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کا محوربلوچستان کے عوام کی خدمت کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے