خلق نواب نوروز خان زرکزئی اور خلق جھالاوان کے مابین ثالثی کا کردار نبھانے کا باقاعدہ آغاز،

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان خلق نواب نوروز خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کے جھالاوان،زہری قلات و دیگر علاقوں سے سید،علماء قبائلی اور سیاسی رہنما ؤں پر مشتمل معززین کے وفد کی بسلسلہ میڑھ خلق نوروز خان زہری بمقام کوناڑہ گنداوہ آمد ہوئی بلوچی رسم و رواج کے تحت میڑھ کو عزت بخشی گئی اور حال حوال کیا گیا،وفد نے میڑھ بسلسلہ خونی تنازعات کے خاتمہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس پر نواب نیاز احمد خان زہری نے کہا کے اس معاملے کو اگر پہلے ہی سنجیدگی سے دیکھا جاتا تو اتنی خونریزی اور نقصان نہ ہوتا انہوں نے قبائلی میڑھ کواپنے خاندان کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے جواب دینے کا کہا اور جواب دینے تک جنگ بندی کا اعلان کیا۔قبل ازیں جھالاوان کے معززین سید عبداللہ شاہ،سردار ممتاز احمد لوٹانی زہری، سردار عبد الکریم نیچاری زہری، سردار احسان اللہ سناڑی زہری، سردار ممتاز احمد زہری حاجی رحمت اللہ کہنی سردار زادہ نذیر احمد موسیانی، سردار زادہ تاج محمد زہری، سردار زادہ منیر احمد ڈائیہ، سیاسی رہنما عبداللہ آزاد، وڈیرہ ارباب علی تراسانی زہری، وڈیرہ محمد نواز جتک زہری مولوی خان محمد سناڑی زہری، میر ثناء اللہ سناڑی زہری، وڈیرہ عبدالمجید بڑانی زہری، وڈیرہ محمد ابراہیم سلمانجو، خلیفہ سلطان عارفین،حاجی شبیر احمد، محمد رمضان سناڑی زہری و دیگر پر مشتمل وفد خلق نواب نوروز خان پہنچاجہاں نواب نیاز احمد خان زہری، نوابزدہ اعجاز احمد زہری،نوابزادہ شہزاد احمد زہری،نوابزدہ عبیداللہ زہری نوابزادہ اویس زہری و دیگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے