خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی صفت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالء جسمانی کمی کے حامل افراد کو دیگر خوبیوں سے نوازتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں اور ہم انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت خصوصی افراد کے مسائل سے آگاہ ہیجنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا? گا وزیراعلء نے کہا ہے کہ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا? گا اور ایسے خصوصی افراد جو کہ روزگار کے حصول کے قابل نہیں انہیں ماہانہ گزارہ الاؤنس دینے کا میکنیزم بنایا جا? گا وزیراعلء نے کہا کہ انہیں خصوصی افراد بے حد عزیز ہیں اور وزارت اعلء کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پہلی تقریب افراد باہم معذوری کے لیے منعقد کی انہوں نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو روزگار کے حصول میں درپیش مسائل حل کریں گیاور افراد باہم معذوری کو مزید ٹرائی سائیکل مہیا کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعمیری معاشرے کی تشکیل میں خصوصی افراد کی شراکت داری ضروری ہیبحیثیت پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم معاشرے کی مشترکہ فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں۔