خاران کے عوام کو آج بھی بنیا دی سہو لیات میسر نہیں،ڈاکٹر اسحاق بلو چ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کی سینئر باڈی کا اجلاس خاران میں منعقدہوا۔ جس میں تمام یونین کونسل کے یونٹ سیکر ٹریز، بی ایس او کے سینئر دستوں نے شر کت کی۔ اجلاس میں مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلو چ تھے جبکہ صدارت سینئر نائب صدر فیصل کبدانی نے کی اس دوران پارٹی کے ضلعی سیکر ٹریٹ میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او کی پر چم کشائی کی گئی اجلاس سے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلو چ، ضلعی جنر ل سیکر ٹر خور شید بلوچ، مرکزی کونسلر میر شاہ زمان نوشیروانی، ضلعی لیبر سیکر ٹری میر محمد علم قمبرانی، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سلام جان سیا پاد، سینئر رہنماء یونس بلوچ، بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر غنی حسرت، عبد لغفار مسکان زئی نے خطاب کیا اجلا س سے اور پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر اسحاق بلو چ نے کہاکہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ ایک سو چی سمجھی سا زش کے تحت سیا سی اقدار اور اخلا قیات کو تباہ کیا گیا ہے سیا ست جو عوام کی خدمت اور اپنی عوام سے محبت کا نام ہے آج با قاعدہ تجارت کی شکل اختیار کر گئی ہے انہوں نے کہاکہ خاران کی باشعور عوام کو اس بات کا ادراک اور شعور ہو نا چاہیے کہ گز شتہ 70سالوں سے عوام ووٹ اور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن آج تک انہیں بنیا دی سہو لیات میسر نہیں ہے اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم شخصی اور انفرادی شخصیات کے سا تھ رہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ان تمام گھمبیر مسائل کا حل یہ ہے کہ بلو چ قوم اور مظلوم طبقات کو ایک ایسی جما عت کی تشکیل کر نی ہے کہ جسکا نظریہ، فکر اور تر جیحات اپنی عوام کے لئے ہو انہوں نے کہاکہ خاران کی عوام اور با شعور طبقے کافرض بنتا ہے کہ سیا ست میں منفی رحجانات کی بھر پور حوصلہ شنکی کریں سیا ست کوئی پیسے کی ریل پیل کی سیا ست نہیں بلکہ دوکانداری ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں اپنے اعلان شدہ منشور پر مکمل عمل در آمد کیا اور وہ تمام اقدامات عملاً موجود ہے انہوں نے کہاکہ اندارجات کی تاریخ میں تو سیع کی گئی ہے جو کمیٹیاں یونین کو نسل کی سطح پر تشکیل دی گئیں ہیں وہ اپنے علاقوں میں اندارجات کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے