ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان کا د س روزہ کورونا ویکسینیشن کا بائی کاٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبے میں شروع ہونے والی دس روزہ کورونا ویکسینیشن کے بائی کاٹ کا اعلان کردیا،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور اسلام آباد کے صدور نے بھی احتجاج کی دھمکی دے دی اس بات کا اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے وائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر مد ثر نواز اور اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی کے ہمراہ جمعرات کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کیاڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ آج جمعہ کو دو بجے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جو شہر کی شاہراہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ سول ہسپتال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک ایمرجنسی سروسز کے بائی کاٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم ایسا کرنا پر مجبور ہوں گے صدر وی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر مدثر نواز نے کہا کہ پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز نے آج بلوچستان کے ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں ہیں اگر ہماری بات نہ مانی تو پنجاب میں او پی ڈیز سروسز بند کردیں گے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام اباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کل سے اسلام اباد میں بھی ٹوکن ہڑتال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے