گیس پریشر کیخلاف جمعیت علماء اسلام بھرپور عوامی قوت کے ساتھ آواز اٹھائی گی ، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا کہ گیس پریشر کیخلاف جمعیت علماء اسلام بھرپور عوامی قوت کے ساتھ آواز اٹھائی گی عوامی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امراء ونظماء کا نمائندہ اجلاس بمقام ضلعی سکرٹریٹ اینگل روڈ میں زیر صدارت ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد منعقد ہوا جس میں تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے نظماء نے بھر پورشرکت کی اجلاس میں تاریخ ساز علمائے کنونشن کے کا کامیاب انعقاد پر اطمنان کا اظہار کیا گیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امراء ونظماء اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کے اندراج کے لیے بھرپور عوامی مہم چلائی اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد مولانا حافظ سراج الدین میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مولانا خدا ے دوست مولانا مفتی نیک محمد فاروقی حاجی ولی محمد بڑیچ مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد یاسر حاجی حبیب الرحمن پکتو ی ود یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس و مساجد کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی مدارس و مساجد علماء کرام لاوارث نہیں ہے علماء کرام نے ہر دور میں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت اور دفاع کیلئے جنگ لڑیں ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کیخلاف تحریک چلا رہی ہیں مولانا فضل الرحمن کی بیانیہ کے مخالفت کرنے والے آج مولانا فضل الرحمن کی بیانیہ کو مثبت انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ملک کو مختلف بحرانوں سے دوچار کردیا ہے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے صالح قیادت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی قوت بن چکی ہے کارکن ہر قسم اختلافات کو پس پشت ڈال کر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی وژن کو اگئے پڑھانے کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے