میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی انکے آبائی گاوں روجھان جمالی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی انکے آبائی گاوں روجھان جمالی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی برسی کی سادہ تقریب میں انکے صاحبزادوں سابق رکن قومی اسمبلی میر فرید اللہ خان جمالی، میر شاہنواز خان جمالی، میجر (ر) میر جاوید خان جمالی، رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی، جمالی قبیلے کے سردار محمد ہارون خان جمالی، سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی بھتیجے پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء میر حسن خان جمالی سمیت جمالی قبیلے کے اکابرین، عزیز و اقارب و علاقہ عمائدین شریک ہوئے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور سخی در محمد خان جمالی کے مقبرے میں انکی آخری آرمگاہ پر پہنچ کر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور دعا مغفرت کی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ والد کی جدائی کا بہت بڑا صدمہ ہے وہ ملکی سیاست کے بلند پایہ سیاستدان تھے انکے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے جس طرح سے ملک و قوم کی خدمت کی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔