موجودہ حکومت بلوچستان کی بہترترجمانی کرکے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی، ماہ جبین شیران

تربت (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اورصوبائی مشیرترقی نسواں ماہ جبین شیران نے آسکانی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جام کمال کی تبدیلی اٹل اورجمہوری فیصلہ تھا،سابق وزیراعلی جام کمال نے کام نہیں کیا اورپارٹی کے عوامی نمائندوں کی بات بھی نہیں مانی اسلئے انٹراپارٹی تبدیلی لاکراپنے ہی پارٹی رہنما کو وزیر اعلی بنایا ہے یہ ایک جمہوری عمل تھا،موجودہ حکومت بلوچستان کی بہترترجمانی کرکے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی اورلوگوں کو ملازمت دیگی،انہوں نے کہاکہ میں پارٹی کے مخصوص سیٹ سے ایم پی اے منتخب ہوا ہے،اسلئے ہمارے فنڈمحدود ہوتے ہیں،لیکن میں نے متعد د ترقیاتی اسکیم پاس کراکے تعلیم،صحت،سیوریج لائن،روڈ سمیت بہت ساری کام کرائے ہیں،پٹھان کہورمیں لنک روڈ بناکر دوسرے علاقوں سے ملایاہے،اب ایک نئی روڈ بنوارہی ہوں جو مین روڈ تک جائیگی جس سے تربت یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کوٹرانسپورٹ کے حوالے سیسہولت ملے گی،انہوں نے کہاکہ میرے علاقہ پٹھان کہور بہت پسماندہ علاقہ ہے،ماضی کے کسی بھی حکومت نے اس پر کوئی توجہ ہی نہیں دی ہے،حالانکہ شہر سے بہت قریب ہے،لیکن کسی نے توجہ نہیں دی ہے،انہوں نے کہاکہ پٹھان کہورتا ڈنک تا ڈی بلوچ روڈ کا سہولت دیاہے،پی ایچ یو بھی قائم کیاہے تاکہ مقامی لوگوں کو اپنے دہلیز میں صحت کا سہولت میسرہو۔انہوں نے کہاکہ سیلاب آنے سے ہمارے علاقے بہت متاثرہوتے ہیں،اسلئے وزیراعلی سے 15کروڑ رپوے کاآن گووینگ اسکیم ڈیم کی منظورکرایاہے،کیچ کورکی وجہ سے بلخصوص شنزدربہت متاثرہوتاہے،سیفی وال کیلئے اقدامات اٹھایاہے،سیفٹی وال موجودہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرایاہے، انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں بے روزگاری عام ہے،بارڈرٹریڈ کا مسئلہ ہے،کیچ سے ہم نمائندوں میرحاجی اکبرآسکانی،میرظہوربلیدی،سید احسان شاہ،لالہ رشید دشتی ہم سب نے بارڈرٹریڈ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے،کیونکہ ہمارے لوگ بارڈرٹریڈ سے منسلک ہیں، جب ہمارے مسائل کو سنا نہیں گیا توہم کیچ کے نمائندوں نے میرقدوس بزنجو سپورٹ کیا۔الحمداللہ کیچ کے عوامی نمائندوں میں ہم آہنگی اورآپس میں اتحاد واتفاق ہے باہمی اتفاق سے ہمارے ضلع کے مسائل حل کرائینگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ماہیگیری اورلائیواسٹاک میرحاجی اکبرآسکانی اوردیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے