دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 1 کانکن جاں بحق

دکی (ڈیلی گرین گوادر) مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کانکن کی شناخت رحمت اللہ ولد سوناگی قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی ہے۔کانکن کی نعش کو سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے