بلوچستان حکومت نے گوادر میں مخدوش صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کانسٹیبلری کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار گوادر بھیجنے کا حکمنامہ جاری کردیا
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے گوادر میں مخدوش صورتحال کے پیش نظر جعفرآباد سمیت صوبے بھر کے 12 اضلاع سے پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار گوادر بھیجنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے سی پی او کوئٹہ سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کانسٹبلری کے 2200 جعفرآباد سے 1300، مستونگ سے 118، زیارت سے 105، پنجگور سے 205، خضدار سے 114، تربت سے 400، نصیرآباد سے 400، قلات سے 30، خاران سے 40، کچھی سے 43، سبی سے 250 اور لسبیلہ سے 250 اہلکار ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز گوادر بھیجے جائیں گے صوبے بھر سے مجموعی طور پر 5500 اہلکار و افسران کی گوادر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اہلکاروں کو گوادر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں آئندہ چند روز میں اہلکاروں کو گوادر بھیج دیا جائیگا۔