ہراسگی جیسے سنگین اخلاقی جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی اوربیخ کنی کا سبب بنے گی، ڈاکٹرربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں انسداد ہراسگی قوانین اور کام کے مقامات پر مروجہ ضابطہ اخلاق کے موثر اطلاق کے لئے وویمن پارلیمنٹرین فورم، وویمن محتسب سیکرٹریٹ اور ایف ڈی آئی پاکستان نے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے بدھ کے روز وویمن پارلیمنٹرین فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز پاکستان کی سربراہ عظمی یعقوب نے صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام سے ملاقات کی اور بلوچستان میں انسداد ہراسگی قوانین پر عمل درآمد، اور کام کے مقامات پر خواتین کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی سمیت متاثرہ خواتین کو لیگل ایڈ کی فراہمی کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں اس موقع پر صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر اور ایسے مقامات جہاں خواتین کام کرتی ہیں وہاں سازگار اور محفوظ ماحول کے قیام کے لئے صوبائی وویمن محتسب سیکرٹریٹ کے ضابطہ اخلاق کو واضح مقام پر آویزاں کرکے ان پر عمل درآمد کے لئے کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ جامعات کے سربراہان کو بھی اس ضمن میں ضروری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جس کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیا جاررہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قبائلی روایات کے تناظر میں متاثرہ خواتین کو انسداد ہراسگی قوانین کے تحت چارہ جوئی میں سخت گیر معاشرتی رویوں اور مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے تاہم ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ متاثرہ خواتین کی پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن قانونی مدد کی جائے صابرہ اسلام نے وویمن پارلیمنٹرین فورم بلوچستان اور ایف ڈی آئی کی جانب سے تعاون کی پیشکش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کثیر الجہتی اقدامات کے تحت انسداد ہراسگی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے موثر نتائج برآمد ہونگے اس موقع پر وویمن پارلیمنٹرین فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان میں صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہراسگی جیسے سنگین اخلاقی جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی اور بیخ کنی کا سبب بنے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں تحفظ نسواں سمیت خواتین کی اجتماعی بہبود کے لئے موثر قانون سازی پر کام کررہے ہیں اور تمام خواتین اراکین اسمبلی پرعزم ہیں کہ بلوچستان کی خواتین کو معاشی و اقتصادی اور فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اس موقع پر ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ عظمی یعقوب نے کہا کہ کار خیر کے اس اجتماعی مشن میں ان کی تنظیم اوئیرنیس، ٹریننگ آف ٹرینرز سمیت تجویز کردہ قابل عمل منصوبوں کے لئے ہر ممکن تعاون کریگی، صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام نے وویمن پارلیمنٹرین فورم اور ایف ڈی آئی پاکستان کی جانب سے تعاون کی پیشکش پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کثیر الجہتی اقدامات سے بلوچستان کی خواتین کو ہراسگی جیسے سنگین جرائم سے محفوظ بنایا کیا جاسکے گا اس موقع پر صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام نے وویمن پارلیمنٹرین فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ عظمی یعقوب کو اپنے سیکرٹریٹ کی جانب سے مرتب کردہ کوڈ آف کنڈیکٹ اور سوئنیر پیش کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے