ژوب، ڈاکوؤں کا راج عوام پریشان حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں

ژوب (ڈیلی گرین گوادر) ژوب شہر میں ڈاکوؤں کا راج پولیس بے بس عوام پریشان حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ژوب شہر میں چوروں کے ایک ہی گروہ نے اسلحہ کے زور پر ایک ہی رات میں لاکھوں روپے اور موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے دو روز قبل چوروں کے ایک گروہ نے اسلحہ کے زور پر ریڈیوسٹیشن کے قریب ہوٹل سے دس ہزار روپے، کوئٹہ روڈ ٹیلی نار ٹاور کے قریب پرچون کے دکاندار سے 70 ہزار روپے،مرکز روڈ پر مٹی کے تیل فروخت کرنے والے سے ڈیڑھ لا کھ روپے، ڈاکٹرمحمدشاہ کلینک کے قریب فروٹ کے دکاندارسے تیس ہزارروپے، کاکڑی منڈی کے قریب دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے شمسی شیشے اور ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے