وزیراعلیٰ بلوچستان ایم ڈی واسا کو پابند کریں کہ وہ کوئٹہ شہر کےغریب عوام کو پا نی مہیاکریں، پاکستان پیپلزپارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدو س بزنجو ایم ڈی واسا کو پابند کریں کہ وہ کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے غریب عوام کو پا نی مہیاکریں اس وقت کوئٹہ شہر کی عوام 8روز سے پا نی سے محروم ہے۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما لالا سحر گل خان خلجی، میر اشرف سرپرہ، عبد النبی سمالانی، میر یوسف شاہ حسنی، سید کامران آغا، میر ولی محمد قلندرانی، علی اکبر بنگلزئی رحیم جان بنگلزئی، میر عبداللہ نیچاری، طارق لا شاری، عبد الحق نیچاری، رحمت اللہ،امیر محمد ناصر، سر دار احمد خان خلجی عبد الرحیم خلجی ملک روزی خان ترہ کئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ واٹر ٹینکروں کے جائز مطالبات فی الفور حل کئے جائیں تاکہ عوام کو پا نی کی تر سیل با قاعد گی سے شروع ہو جائے آئے روز کی ہڑتالوں سے عوام تنگ آگئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ، کمشنر کوئٹہ اور ایم ڈی واسا سے اپیل کر تی ہے کہ وہ واٹرٹینکر ایسوسی ایشن کا مسئلہ حل کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے