بلوچستان کی ترقی میں خواتین کا اہم کرداررہا ہے، نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے بدھ کے روز نواب غوث بخش رئیسانی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکینڈر ی سکول لوڑ کاریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی احمد نوازبھی موجود تھے۔ اسکول ہذا کے پرنسپل نے اُنہیں اسکول کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔بعدازاں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے سکول کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا۔اس موقع پر اسا تذہ ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بچیوں کے اسکول کے قیام سے نہ صرف یہاں تعلیم کو فروغ ملے گا بلکہ خواتین کو بھی معیاری تعلیم کے مو اقع میسر آئینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے۔ہمیں اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا اس کے لئے ضروری ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی سولیات مہیا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیے گا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کے وہ اپنے فرائض ایمانداری، جانفشنانی ومحنت سے ادا کرے کیونکہ اساتذہ ہی ہے جن کا قوموں کی ترقی میں کلیدی کرداررہا ہے۔انہوں نے ا س امر پر زور دیا کہ طلباء کو تعلیم کے فراہمی کے ساتھ ساتھ اُن کی کردار سازی پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چائیے ہیں انہوں نے کہاکہ اسکول میں سائنس لیباٹری، کمپیوٹر لیب کے قیام سمیت اسکول کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور حلقہ کے متعلقہ ایم پی ایز سے رابطہ کرکے جلد سے جلد ان اقدامات پر کاروائی کی جائیے گی تاکہ اسکول میں دورجدید سے ہم آہنگ تمام بنیادی ضروریات بہم پہنچائی جاسکیں۔