نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکی ہدایات پر کوئٹہ بلوچستان میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(NCOC) کی ہدایات پر کوئٹہ بلوچستان میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے منگل کو بھی کوئٹہ کے مختلف اسکولوں، کالجوں، پارکوں، مارکیٹوں وغیرہ میں ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ نادرا سنٹر پشین اسٹاپ پر لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے ویکسین نہیں لگائی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ ان کا داخلہ پبلک پارکس، مارکیٹوں، بس اڈوں وغیرہ میں ممنوع ہوگا۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ویکسین کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حتی الامکان کوششیں کی جارہی ہیں اور کورونا کے ضابطہ اخلاق SOPs پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔صوبائی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر 30 اکتوبر تک ویکسی نیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اس مہلک مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔