میرے دفتر کے دروازے صوبے کے عوام کیلئے کھلے ہے، حاجی نورمحمد دمڑ
کوئٹہ (دیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوامی خدمت میری سیاست کا محور اور مقصدہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے بلند وبانگ اور جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہے اپنے حلقے کے عوام سے جو بھی وعدہ کئے اس سے عملی جامعہ پہنایا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں بی اے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تین سال میں حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے انہوں نے کہاکہ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا اور لالچ نہیں ہمیشہ رواداری کی سیاست کا قائل ہوں عوام کے اعتمادپر آنچ نہیں آنے دونگاحلقہ انتخاب میں اجتماعی مسائل کیساتھ ساتھ ہر علاقے کے مسائل کو بھی ترجیحات پر حل کر رہے ہیں،میرے ساتھی میرا فخر اور سرمایہ ہیں انہوں نے کہا ہم نے تین سالوں میں عوامی مفاد کے منصوبے شروع اور منظور کئے جس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب سمیت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کاحل میرااولین ترجیحی ہے میرے دفتر کے دروازے صوبے کے عوام کیلئے کھلے ہے اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے دفتر میں موجود رہوں اپنے مسائل کے حوالے سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرسکھوں صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ سے انکے دفتر میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے صوبائی وزیر نے انکے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔