ضلع کیچ سمیت بلوچستان بھر میں لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سید احسان شاہ

تربت (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ ضلع کیچ سمیت بلوچستان بھر میں لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی آ فیسرصحت ڈاکٹر رحیم بلوچ،ایم ایس ڈاکٹر لعل جان، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر افضل خالق سمیت ڈاکٹر و پیرا میڈیکس نے صوبائی وزیر کو صحت عامہ سے متعلق اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں صحت عامہ کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں ای سی یو دل کے امراض، جگر و گردہ کے امراض سمیت تمام بیماریوں کا علاج و معالجہ سے متعلق مختلف منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ سی ٹی اسکین مشین سمیت جدید طبی الات مہیا کئے جا ئیں گے انہوں نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے کہا کہ وہ ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنی ذ مہ دا ریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ لوگوں کو صحت عامہ کی بروقت فوری فراہمی ممکن ہوسکے صوبائی وزیر نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اسپتال میں عام آدمی کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جا ئیں اور ہسپتال کو بہترین ہسپتال بنائیں گے تاکہ مریضوں کو دوسرے شہر علاج معالجہ کی غرض سے جانے کی ضروت نہ پڑے بعدازاں انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں زیر تعمیر عمارت کا معائنہ اور جائزہ بھی لیا اس موقع پر انکے ہمراہ پارٹی ورکرو ں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے