شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی مسلسل جدوجہد نے افغان ملت کوآزادی،ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیا، پشتونخواملی عوامی پارٹی
خانوزئی (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی تاریخ ساز جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے باعث پشتون قومی تحریک ہر سطح پر وسیع ہوتے ہوئے قومی مقاصد کے حصول کی راہ روشن ہوئی، اْن کے افکار ونظریات اور مسلسل جدوجہد نے پشتون افغان ملت کو آزادی،ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔ اْن کی شروع کردہ تحریک نے پشتون افغان ملت کو قومی تشخص،قومی وحدت کی بحالی،قومی حقوق واختیارات کے حصول،قومی مفادات اور پشتونخوا وطن کی جغرافیہ کی تحفظ اپنے قومی تاریخ، پشتوزبان کی ترقی وترویج سمیت ہر شعبہ زندگی میں مشکلات سے نجات دلانے کی جدوجہد سے روشناس کرایا۔ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کے آزاد ی کی تحریک کے عظیم رہنماء بانی پشتونخوامیپ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 48ویں برسی کے موقع پر لورالائی میں تعزیتی ریفرنس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وضلعی سیکرٹری لورالائی عبید اللہ جان بابت، سینئر معاون سیکرٹری نعمت جلالزئی، مصطفی کمال کاکڑ، غنی فدائی، وکیل آیاز، اے این پی کے جنرل سیکرٹری راز محمد ترکئی، عصمت کمالزئی، ملک نصیب اتمانخیل، ملک گلاب شاہ کدیزئی، حبیب، حاجی پیر محمد کاکڑ، پروفیسر نظام، مالک افغان، محبت ملازئی، قادرآغا، نذیر حمزہ زئی، مولوی فضل کریم، مولوی اسلم اخوند۔ کوئٹہ کے کرانی ہزارہ ٹاؤن علاقائی کمیٹی اجلاس سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی، علاقائی سیکرٹری نور محمد، سینئر معاون سید محمد نبی۔ سریاب علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی مشوانی میں اولسی جرگے سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی، شیخان علاقائی یونٹ سے مربوط رئیسانی روڈ، شیخ عطاء سٹریٹ، ابراہیم زئی، میوند نمبر 2اتحاد کالونی،شیخان ابتدائی یونٹوں کے اجلاس سے ضلعی معاون سیکرٹری وعلاقائی سیکرٹری نظام عسکر، سینئر معاون سیکرٹری سابق کونسلر نیاز بڑیچ، یونٹ سیکرٹریز سعد اللہ، قدرت اللہ، اظہار خان، یوسف خان، ناظم خان، شار دوئم علاقائی کے زیر اہتمام سابق کونسلر فرحان خلجی کی رہائش گاہ پر اجلاس سے ضلعی معاون نظام عسکر، علاقائی سیکرٹری فضل ترین، فرحان خلجی، کامران خان، پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، علاقائی سیکرٹری محمد اعظم صابر،سینئر معاون سیکرٹری عمرخان نے کلی پوٹی ناصران میں حاجی نیاز محمد کی رہائش گاہ پر اجلاس اور ضلعی معاون سیکرٹری امین اللہ بشر، علاقائی سیکرٹری غلام دستگیر اچکزئی نے منزری علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ جبکہ خانوزئی میں آج بروز بدھ یکم دسمبر کو دن 2بجے تحصیل خانوزئی کے دفتر بازار میں سیمینار ہوگا اور قرآن خوانی کی جائیگی پارٹی کارکنوں کو بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اولسی جرگوں اوراجلاسوں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید کی شہادت کی 48ویں برسی کے موقع پر اس عزم کی تجدید کا اعادہ کرتے ہیں کہ خان شہید کے نظریات وافکار جدوجہد اور قربانیوں کی روشنی میں پشتونخوامیپ پشتون قومی تحریک کے ہر اول دستے کی حیثیت سے پشتون افغان ملت کو درپیش سنگین صورتحال سے نکالنے کیلئے جاری سیاسی جمہوری جدوجہد میں مزید تیزی لائینگے اور ملک میں پی ڈی ایم کی جاری سیاسی جمہوری تحریک میں تاریخی اور فعال رول ادا کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی،قوموں کی برابری اور ملک میں ایجنسیوں کی مداخلت کے بغیر شفاف اور فوری انتخابات انعقاد کیلئے جاری جدوجہد میں ہر سطح پر فعال کردار ادا کرینگے۔ اور موجودہ سنگین صورتحال میں ملک کے تمام بحرانوں کا خاتمہ پی ڈی ایم کے 26نکاتی پروگرام پر عملدرآمد کرنے میں ہیں۔ اور پشتونخوامیپ خان شہید کی شروع کردہ اس عظیم تحریک کو ہر قسم کے گھمبیر صورتحال میں جاری رکھتے ہوئے اْن کی اصولی جمہوری سیاست اور انسانی قدروں کے اعلیٰ پیمانے کے مطابق ملک کے اقوام وعوام کے حق حکمرانی کیلئے ماضی کی طرح اپنا تاریخی کردار ادا کرتی رہیگی۔ اور خان شہید سے لیکر ملی شہید عثمان کاکڑ تک پشتونخوا وطن کے تمام معلوم نامعلوم شہدا کے ملی ارمانوں کی تکمیل کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی اور غیروں میں تمیز کرتے ہوئے پشتون ملت کو درپیش اذیت ناک صورتحال اور ملکی بحرانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید دوبالا کرنا ہوگا۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل بروز جمعرات کوکوئٹہ کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں