دنیا کی کوئی بھی قوم خواتین کوسماجی ومعاشی سرگرمیوں میں شامل کیے بغیر ترقی کی نئی منازل طے نہیں کرسکتی، سید ظہورآغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی قوم خواتین کو سماجی و معاشی سرگرمیوں میں شامل کیے بغیر ترقی کی نئی منازل طے نہیں کر سکتی خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں اور سہولیات کی فراہمی سمیت انکی آسانیوں کیلئے مزید عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں وویمن پارلیمنٹرین فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاملاقات میں فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب اور نصیر آباد کے سماجی و قبائلی رہنماء میر اسداللہ خان بلیدی بھی موجود تھے، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ خواتین نے تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ ملکی تعمیروترقی میں وہ ہر آول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ انکے تعمیری کردار کو نہ صرف سراہا جائے بلکہ مردوں پر معاشی طور پر مکمل انحصار کے معاشرتی خول سے باہر نکلنے میں انکی مدد کی جائے۔ اس ضمن میں وویمن پارلیمنٹرین فورم سمیت سماجی اداروں اور سنجیدہ وفہمیدہ افراد کو حکومتی اقدامات کا ساتھ دیناہوگا. گورنر بلوچستان  نے لوگوں کو خواتین کے حقوق واختیارات اور بالخصوص وراثت میں انکے حق کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام، سماجی تنظمیوں اور ہر ذی فہیم افراد کے توسط سے خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی جانا ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ فیصلہ سازی کے فورمز  اور خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا. گورنر بلوچستان نے وویمن پارلیمنٹرین فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی پارلیمانی اور صحت کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے