حکمرانوں کے غلط فیصلوں واقدامات اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان،دربدرکی ٹوکریں کھارہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں واقدامات اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان،دربدرکی ٹوکریں کھارہے ہیں حکومت عوام کو بارڈرٹریڈمیں آسانی، چیک پوسٹیں پرعوام کی تذلیل بند،گوادر دھرنے کے مطالبات تسلیم کریں۔کوئٹہ میں واٹر ٹینکرزکے ہڑتال کی وجہ سے عوام پریشان جبکہ حکومت کو کوئی فکر نہیں۔بلوچستان کے بڑے شاہراہوں کو موٹر وے طرز پر بنائی جائے بدقسمتی سے حکومت وعدے وبے عمل اعلانات تو کرتے ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ستر سال ہوگیے حکمران اب تک عوام سے وقت مانگ رہے ہیں۔گوادر دھرنے کے مطالبات عوامی اجتماعی ہیں گوادر کے ہزاروں شہری،نوجوان بلخصوص خواتین مائیں بہنیں ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ ہیں جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ دنوں گوادر دھرنے کے شرکاء کیساتھ صوبہ بھر میں اظہاریکجہتی کا دن منایا جگہ جگہ تقاریب منعقدہوئی انشاء اللہ اب جگہ جگہ اسی طرح کے حق دوتحریکیں شروع ہوگی پنجگورمیں بھی حق دوتحریک شروع ہوااب دیگر ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں بھی عوام کو بیدار کرنے،جائز آئینی معاشی حقوق کے حصول کیلئے دھرنے واحتجاج شروع ہوں گے۔حکمرانوں کو ہوش کا ناخن لینا چاہیے عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے کامیابی کے بعد عوام کو کیوں بھول جاتے ہیں وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا جائے۔جماعت اسلامی مظلوم عوام کیساتھ اور ہر ظلم وظالم کے خلاف ہے۔وزراء گواد ردھرنے کے حوالے سے غلط بیانی،بہانوں ووقت گزاری کے بجائے دھرنے والوں کے عوامی اجتماعی مسائل حل کرتے ہوئے فوری عملی اقدامات اُٹھالیں اب وعدوں خالی خولی اعلانات کادور گزرگیا۔انہوں نے کہاکہ گوادردھرنے کے مطالبات منوانے کیلئے دھرنے کے شرکاء بااختیار لوگوں سے بامقصدمذاکرات کرناچاہتے ہیں۔حکومتی ہٹ دھرمی قول وفعل میں تضاد،غلط بیانی،بے عمل اعلانات،یوٹرن کے نام پر فراڈ کی وجہ سے ہدایت الرحمان بلوچ حکومتی وعدوں واعلانات پر یقین نہیں۔سولہ دنوں سے گوادر میں دھرنا جاری لیکن حکمران طبقہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں حکمران طبقہ ہمیشہ کی طرح صرف لولی پاپ سے کام چلاناچاہتے ہیں جو مناسب نہیں۔ حکومت صرف خالی خولی بیانات،بے عمل اعلانات کا سہارالے رہی ہیں جبکہ دھرنے کے شرکاء یقین دہانی،اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے مضبوط ضمانت چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے