پنجگورپولیس کی منشیات کے اڈوں پرچھاپے شراب بئیراورمنشیات برآمد دو ملزمان گرفتار

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور پولیس کی مختلف علاقوں چتکان اور عیئسی میں منشیات کے اڈوں پر چھاپے شراب بئیر اور دیگر منشیات برآمد دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق پنجگور پولیس نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی تھانہ امیر جان بلوچ کی سربراہی میں دو مختلف مقامات پر منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مارکر ایک ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے شیشہ اور دیگر مہلک منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے دریں سٹی تھانہ پولیس نے عیسئی کے مقام پربھی ایک غیر ابادمکان میں چھپائی گئی شراب اور بئیر کی بھاری مقدار برآمد کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش راشد عرف راشو کے اڈے پر بھی پولیس نے ریڈ کیا جہاں ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردیا ہے ایس ایچ او سٹی امیر جان بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں کو پولیس کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس پی پنجگور کی ہدایت پر شہر میں منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری رہے گا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور اس مذموم دھندے میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا عوام پولیس کے ساتھ جرائم اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں ساتھ دیں تاکہ شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے