قومی شاہراہوں کا جال بچھانا اورعوام کو آرام دہ سفر کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، گورنربلوچستان سید ظہورآغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں کا جال بچھانا اور عوام کو آرام دہ سفر کی سہولیات فراہم کرنا اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنانا موجودہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے ہر زیر تعمیر قومی شاہراہوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کو ممبر ویسٹ زون شاہد احسان اللہ نے ادارے کی کارکردگی اور صوبہ میں زیر تعمیر قومی شاہراہوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وفد میں جی ایم کوسٹ نارتھ این ایچ اے بشارت حسین، جی ایم این ایچ اے خضدار – کچلاک پراجیکٹ نور الحسن مندوخیل اور اور عبدالمنان شامل تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں نقل وحمل کے موثر ترین ذرائع سڑکیں ہی ہیں. قومی ترقی اور خوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے. شاہراہوں کی تعمیر سے نہ صرف فاصلے کم ہوجاتے ہیں بلکہ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے حوالے سے محفوظ سفر کی سہولیات بھی میسر آجاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانون سازی کے ذریعے ہی صوبے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے