صوبائی مشیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا ایک روزہ دورہ قلات

(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایک روزہ قلات کا دورہ کیا۔ جہاں پر انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ بی اینڈ آر ریسٹ ہاوس قلات،10 ملین کی لاگت سے بننے والے عوامی خدمت کے لیے 5کروڑ روپے کی لاگت سے قلات فائربر یگیڈ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ صوبائی مشیر نے دورہ قلات کے دوران 1ارب 20 کروڑ روپے سے بننے والی 65 کلومیٹر طویل پندران روڈ کا بھی افتتاح کیا جس سے ملحقہ 25 دیہات کے عوام مستفید ہوں گے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے قلات کے پہلے کپوتو گریڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد بھی رکھا  جس پر70 کروڑروپے لاگت آئے گی جوکہ عرصہ دو سالوں  میں پایہ تکمیل ہوگا۔ افتتاحی تقاریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن ہے اور صوبے میں عوام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف صوبہ بلکہ پورا ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔ صوبائی مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ  عوام کو زندگی کی معیاری سہولتیں پہنچانے کیلئے یکسو اور پرعزم ہیں۔ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے  اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر قلات سلطان بگٹی، ایس پی عبدالرؤف بڑیچ،ایکسن پی ایچ ای  سہیل باروزئی،ایکس سی این سی اینڈ ڈبلیو انور نیچاری،چیف آفیسراللہ بازئی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک،اور علاقہ معتبرین سے آغا حبیب شاہ،سردارہ زادہ جیند نیچاری،بابو رمضان،ویگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے