سیاسی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرنا سمجھ سے بالاترہے، اصغرخان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتون اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصرپشتون خوامیپ کے رہنما خوشحال خان کاکڑ پی ٹی ایم کے صوبائی صدرنورباچاودیگرسیاسی کارکنوں کیخلاف پولیس کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آردرج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ایک پرامن اجتماع میں آزادی اظہاررائے پرقدغن لگاناخلاف آئین عمل ہے آئین ہرشہری کوپرامن احتجاج کاحق دیتاہے اسیرسیاسی کارکنوں کیلئے آوازاٹھاناہرذی شعور انسان کافرض ہے سیاسی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرناسمجھ سے بالاترہے جبکہ دوسری جانب ریاست اورریاستی مشینری کیخلاف پرتشددکاروائیوں میں ملوث قاتلوں انتہاپسندوں دہشت گردوں کوسب کچھ کی اجازت ہیعوامی نیشنل پارٹی اس طرح کے بے بنیادمقدموں سیکل آج اورنہ ہی آئندہ مرعوب ہوگی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفترباچاخان مرکز سے جاریکردہ صوبائی بیان میں گزشتہ روزریلوے ہاکی گراؤنڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام جلسہ عام میں شرکت اورتقاریرکرنے پر سیاسی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ منتخب رکن قومی اسمبلی اوردیگراسیر سیاسی کارکنوں کیلئے پرامن احتجاج پرقدغن لگانابدنیتی ہے جبکہ دوسری جانب سرعام پولیس کوشہیدکرنیوالوں کوغیر آئینی طریقے کے زریعے جیلوں سے رہائی دلائی جارہی ہے گزشتہ چارعشروں کے دوران جس طریقے سے مذہبی جنونیت کوفروغ دیاجارہاہے وہ اس ملک کے بائیس کروڑعوام کیلئے لمحہ فکریہ سیکم نہیں حکمرانوں کواس طرزعمل سے اجتناب برتنا ہوگایہ احساس بیگانگی ومحرومی بڑھی تونتائج کے ذمہ دارحکمران ہوں گے بیان میں کہا گیاکہ جلسہ عام میں پتیسے لیکرایک گملہ تک نہیں ٹوٹاتوپھرمقدمہ درج کرنے کاکیاجوازبنتاہیمقدمہ کس بات پردرج کی گئی اگرکسی کا یہ خیال ہے کہ باچاخان کے پیروکاروں کو جھوٹے مقدموں قیدوبند سے ڈرایادھمکایاجاسکتاہے تویہ ان کی خام خیالی اوربھول ہے ہم اس طرح کے بھونڈے حربوں سیطویل رفاقت رکھتے ہیں بیان میں مطالبہ کیا گیاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی منظور پشتون رشید خان ناصر خوشحال خان کاکڑنورباچاسمیت تمام سیاسی کارکنوں کے خلاف بے بنیادبدنیتی پرمبنی مقدمہ واپس لیاجائے