حق دو دھرنا کے جائز مطالبات منوانے سے گوادر مکران کے لاکھوں آبادی کی مسائل میں کمی آسکتی ہے، سراج الحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ حق دو دھرنا کے جائز مطالبات منوانے سے گوادر مکران کے لاکھوں آبادی کی مسائل میں کمی آسکتی ہے۔ٹرالرمافیاکاراستہ روک کر،لاپتہ افرادبازیاب،بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈر پر قانونی تجار ت کرنے دیاجائے۔حکمرانوں کا حق دوتحریک کے مطالبات نہ سننا،ٹال مٹول سے کام لینا زیادتی وناجائز ہے۔ساحل وبارڈر پر بااختیار طبقات نے لوٹ مار وزیادتیاں جاری ہیں جماعت اسلامی حق دو تحریک کی حمایت اور ان کے مسائل کے حل،مطالبات منوانے تک ساتھ دیں گے۔بلوچستان کے ساحل وبارڈرپر یہاں کے عوام کوآسانی کیساتھ تجارت کرنے دیاجائے لاپتہ افراد بازیاب،حکومتی سطح پر لوٹ مار بے حسی ختم کی جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ دن حق دو تحریک کے روح رواں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ فون پر گفتگواور دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے اگر کراچی ساحل پر مقامی لوگ،چھوٹے تاجر کاروبار کرسکتے ہیں واہگہ بارڈر پر تاجر تجارت کررہے ہیں تو بلوچستان کے ساحل وبارڈر پر مقامی افراد کو یہ سہولیات کیوں دستیاب نہیں۔بلوچستان میں غربت بے روزگاری فاصلے زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے چھوٹے تاجر کاروباری طبقات اورعوام کو مزید آسانی دینی چاہیے۔دھرنا 15روزسے جاری مگر بے اختیار لوگ آکر وعدے کرجاتے ہیں لیکن عملی اقدامات سے قاصر ہیں۔انہوں نے حق دو تحریک دھرنے شرکاء کو کہا کہ انشاء اللہ آپ کے قائد ہدایت الرحمان بلوچ مخلص ایماندار دیانت دارہیں آپ لو گ ہمت کریں انشاء اللہ کامیابی یقینی ہیں مایوس نہیں ہونااپنی جدوجہد عوامی مسائل کے حل،مطالبات منوانے تک جاری رکھیں آپ کے مطالبات کسی ایک فرد یاایک تاجر کیلئے نہیں پورے مکران ڈویژن وبلوچستان کے غریب مظلوم عوام کے مطالبات ہیں۔انشاء اللہ گوادر دھرنے کی کامیابی سے بلوچستان کے مظلوم عوام کی جدوجہد کو تقویت ملیگی حکمران وفاق بلوچستان کو خوش رکھیں اگر بلوچستان خوش ہوگا تو پاکستان خوش ہوگا بدقسمتی سے حکمران طبقہ بلوچستان کو خوش رکھنے کے بجائے چند افراد کو خوش رکھنے کی ناکام پالیسی پر گامزن ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔حکمران طبقہ وعدے وبے عمل اعلانات سے آگے جاکر کچھ عملی اقدامات اُٹھائیں چینی،آٹا،پٹرولیم مافیازکی طرح ٹرالرزمافیابھی عوام کیلئے ناسور چھوٹے تاجرز کو حقوق سے محروم رکھ رہے ہیں۔ٹرالرزمافیازکی وجہ سے چھوٹے ماہی ماہی گیرتباہ ہوگئے ہیں حکمرانوں نے ہوش کا ناخن نہ لیاتو عوام کا سمندرانہیں لے ڈوبے گا