بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوانوں کوسکلز ڈویلپمنٹ کیلئےمواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، قاسم سوری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ کہ دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر توجہ دے کر آگے بڑھ رہی ہے سافٹ ویئر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ترقی کرکے اپنی معیشتوں کو اوپر لایااور روزگار کے زیادہ سے زیادہ موقع پیدا کئے۔ یہ بات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الٹرا سافٹ سسٹم ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے موقع پر کہی دورے کے موقع پر چیف ایگزیکٹو الٹرا سافٹ سسٹم ٹیکنالوجی پارک کے محمد آصف نعیم نے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی مبین خان خلجی اور ہلال احمر بلوچستان کے چیئرمین عبد الباری بڑیچ بھی موجود تھے۔ڈپٹی سپیکر نے چیف ایگزیکٹو محمد آصف نعیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آج میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے قائم ادارے کا دورہ کر رہا ہوں اور یہ بلوچستان میں پہلی نوعیت کا واحد پرائیوٹ ادارہ ہے جو یہاں کے بچوں کو سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کا تعلیم دے رہی ہے پوری دنیا کی رجحان ٹیکنالوجی کی طرف راغب ہوکر اب ایک بڑا انڈسٹری بن گیا ہے اس میں روزگار کے موقع زیادہ اور لوگوں کو گھر بیٹھے سہولیات مل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے اور وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پورے ملک میں ڈیجیٹل اور سافٹ وئیر ٹیکنالوجی کی وسعت پر پیشرفت کر رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن یہاں کے نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی توجہ دے کر اقدامات اٹھائیں اور اپنے تعلیم یافتہ طبقے کو سکلز فراہم کریں۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنا لینڈ اینڈ ریونیو کا سارا ڈیٹا ای ٹیکنالوجی پر منتقل کیا ہے جس سے وہاں کا زمینوں کے حوالے سے ریکارڈ نہایت آسان اور آسان بنا دیا ہے لوگ اپنا ریکارڈ گھر بیٹھے معلوم کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ہمار ای ویزا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور اب لوگ اپنا قومی شناختی کارڈ گھر میں بیٹھے بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ بلوچستان کے چار اضلاع میں ڈیجیٹل اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے پائیلٹ پروجیکٹ شروع کیئے ہیں مجھے امید ہے کہ وہ بھی کامیاب ہو جائنگے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ایسے پروجیکٹ شروع کرنے سے نوجوانوں کا رجحان تعلیم کی طرف راغب ہوگا اور با عزت روزگار کمانے کیلئے محنت کر کے اپنے لئے روزگار تلاش کر سکتے ہیں اور آگے بڑھ کرے دنیا میں اپنی قابلیت کے ذریعے ایک مقام حاصل کر سکتے ہیں