ڈاکٹرکہوربلوچ کی اچانک وفات سے نیشنل پارٹی ایک بڑے دانشور اورقومی رہنما سے محروم ہوگئی ، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈاکٹرکہورخان بلوچ کی اچانک وفات سے نیشنل پارٹی ایک بڑے دانشور اور قومی رہنما سے محروم ہوگئی ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی سندھ وحدت کے سیکریٹریٹ اورمیرغوث بخش بزنجوریسرچ سینٹرکیدورے کے موقع پرنیشنل پارٹی سندھ کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاسیکریٹریٹ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی،سندھ وحدت کے جنرل سیکریٹری مجیدساجدی،این پی سندھ وحدت کے سابق صدرکامریڈرمضان میمن،مرکزی کمیٹی کی رکن شاہینہ رمضان اوردیگرپارٹی عہدیدار موجود تھے۔ڈاکٹرمالک بلوچ نے کہاتحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی معیشت سمیت خارجہ اورداخلہ پالیسی کابیڑہ غرق کردیاہے حکومت کی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اورلاقانونیت کے طوفان کاسامناہے ملکی معیشت پراس وقت عالمی مالیاتی اداروں کامکمل کنٹرول ہے ضرورت زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتوں کاتعین آئی ایم ایف کی ہدایات پرکیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماراملک بین القوامی مالیاتی اداروں کے سامنیاپنی آزادی اورخود مختاری کھوچکاہے 2018 کے انجینئرڈانتخابات کے بعدپارلیمنٹ کوربڑاسٹیمپ کے طورپراستعمال کیاگیاہے قانون سازی آرڈیننسوں کے زریعے ہوتی ہے اہم قومی معاملات پرحزب اختلاف کونظراندازکرکے مسلمہ جمہوری اصولوں کوپامال کیا جارہاہے اوراب پی ٹی آئی کی حکومت آنے والے عام انتخابات کوجھرلومشین کے زریعے جیتنے کے منصوبے بنارہی ہے جسکی وجہ سے2023میں ہونیوالے انتخابات قبل ازوقت ہی متنازعہ ہوچکے ہیں ڈاکٹرمالک نے کہا حکمرانوں کو اس سلسلے میں ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس طرح کے انتخابات کوکوئی بھی سیاسی جماعت تسلیم نہیں کریگی اوراس طرح کی حرکتوں سے سیاسی ماحول میں پہلے سے موجودتلخیوں اور نفرتوں میں اضافہ ہوگا نیشنل پارٹی کے صدرنے کہاکہ عوام کواس نازک اورتکلیف دہ صورت حال سینجات دلانے کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کی یہ اولین زمہ داری ہے کہ وہ عوام کوپاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم پرمنظم کریں اورایک پرزورعوامی تحریک کیزریعے عوام کواس حکومت س ینجات دلائیں۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے نومنتخب سیکریٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی اور محروف دانشور ڈاکٹرکہورخان بلوچ کی مغفرت کیلئے دعاکی گئی