پی ایس ڈی پی میں کینالز کی مکمل بحالی کیلئے رقم رکھی گئی ہے، حاجی محمد خان لہڑی

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں پٹ فیڈر کینال کیرتھر کینال سمیت ربیع کینال اور کچھی کینال کیلئے بہتر اقدامات کرنا میری اولین ترجیحات کا حصہ ہے کیونکہ نصیرآباد ڈویژن کے لوگوں کو ذریعہ معاش ذراعت اوران کینالز سے وابسطہ ہے عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اس مرتبہ پی ایس ڈی پی میں کینالز کی مکمل بحالی کیلئے رقم رکھی گئی ہے پٹ فیڈرکینال کیلئے 42 کروڑ روپے جبکہ 28 کروڑ روپے کیرتھر کینال کی بحالی کے لیے رکھے گئے ہیں اس کی خطیر رقم سے کینالز کی مکمل بحالی کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا جبکہ کچھی کینال فیز2 کا کام بھی جون کے بعد نصیر آباد میں شروع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسین پٹ فیڈر کینال نثاراحمد مغیری،ایس ڈی اوز ممتاز علی سومرو۔محمد امین عمرانی میرجان مینگل پریس کلب کے جنرل سیکریٹری علی جان منگی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے بی منگی بھی موجود ہیں حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام وزراء صوبے میں ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں پٹ فیڈرکینال اور کیر تھر کینال کی بھل صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں پٹ فیڈر کینال کی آرڈی 238 سمیت دیگر مقامات پر کینال کی مرمت وقت کی ضرورت بن چکا ہے انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرونگا انہوں نے کہا کہ کینالز کی خستہ حالی کے باعث کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 2015 کے بعد کینالز کی مکمل مرمت اور بحالی کے لیے پیسے نہیں رکھے گئے تھے گزشتہ سال رکھی گئی رقم لیٹ ملنے کی وجہ سے بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ سندھ سے اپنے حصے کا مکمل پانی لیا جا رہا ہے پانی کی تقسیم کے متعلق اور ٹیل تک زرعی پانی کی رسد کے لیے محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کو سختی سے ہدایت دی گئی ہیں کہ تمام کسانوں کو ان کے حصے کا جائز پانی بھر وقت پہنچایا جائے تاکہ کسانوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے