وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ تربت انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین

تربت(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے متوقع دو رہ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں محکمہ صحت،تعلیم،بی اینڈ آر،آبپاشی، پی ڈی ایم اے،لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی،اس موقع پر مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری اسکیمات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس دوران کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ تربت انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے تربت سمیت ضلع کیچ تمام علاقوں کی تعمیر و ترقی میں انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورے کا ایک اہم مقصد ضلع کیچ میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانا ہے اور وہ امید کرتے ہی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ تربت سے ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج ومعالجہ کی سہولیات میں بہتری آئیگی۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں کے ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شئیر تاکہ وہ ان اسکیمات کی تفصیلات کو حکام بالا کو آگاہ کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے