عمران خان نے بے نظیرایمپلائیزاسٹاک سے محنت کشوں کے 25 ارب روپے چوری کیئے، شازیہ مری
اسلام آباد:سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذراؤں سے چندہ لے کر پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا، عمران خان نے وزیرِ اعظم بننے کے کیلئے اسمبلی سے ووٹ حاصل کئے لیکن اسمبلی کو عزت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے میں قانون سازی سوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر خاموش بھی چندے کی وجہ تھی، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کیا، آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی بدولت پاکستانی عوام تکلیف میں ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کورونا وبا کے فنڈز کو بھی عمران خان نے نہیں چھوڑا، عمران خان خرد برد خان کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے غریب بیواہ خواتین کی امانت ہیں، غریب بیواہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالیں گے، عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ مگر مچھ کے آنسو ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بے نظیر ایمپلائیز اسٹاک سے محنت کشوں کے 25 ارب روپے چوری کیئے، چور چوکیدار بن جائے تو گھر پر ڈاکے تو پڑیں گے۔