صوبے کے پسماندہ، اورلاچارلوگوں کوکسی مذکورہ تنظیم کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے، بولان میڈیکل ٹیچرزایسوسی ایشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس اتوار کو صدر پروفیسر ظاہر خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایک تنظیم کی جانب سے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش اوراسکی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بی ایم ٹی اے اس پوری صورتحال کا پس منظر عوام اور حکام بالا کے سامنے رکھنا اپنی قومی اورپروفیشنل ذمہ داری سمجھتی ہے ہسپتالوں کی بندش نہ صرف ڈاکٹروں کے وقار کو اپنے عوام کے سامنے متاثر کرتی ہے بلکہ اس پسماندہ صوبے کے عوام متاثر ہوتے ہیں اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےْ بی ایم ٹی اے نے مذکورہ تنظیم سے انکے مطالبات کے حوالے سے متعدد نشستیں کیں جوکہ انکے رویے کی وجہ سے بے نتیجہ رہیں کیونکہ ان کے مطالبات میں کچھ مطالبے ایسے تھے جو ٹیچنگ فیکلٹی اور ثانوی ہسپتالوں کے انتظامی حوالے سے تھے جوکہ ہم سمجھتے ہیں ان معاملات میں قانون سازی سے لیکر انتظامی امور تک مشاور ت سے لیکر فیصلے تک کا اختیار صرف اور صرف ٹیچنگ فیکلٹی کا ہے اوراسکی اجازت ہم کسی مذکورہ تنظیم کو نہیں دیں گے کہ وہ ٹیچنگ فیکلٹی اوران اداروں (ہسپتالوں)کے معاملات میں مداخلت کرے اور بلیک میلنگ کرکے فیصلہ سازی کو متاثر کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم حکام بالا کو بھی یہ تنبیہ کرتے ہیں کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو بی ایم ٹی اے قبول نہیں کریگی جو بعد میں اداروں کی تباہی اور ٹیچنگ فیکلٹی کے لوگوں کو متاثر کرے اس ضمن میں بی ایم ٹی اے یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہے کہ ایک بہت بڑے عرصے کے بعد شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات ہوئے جس میں تین نئے میڈیکل کالجز کی پی ایم سی کی جانب سے داخلہ پالیسی کی منظوری مختلف شعبوں کو اداروں کا درجہ دینا،شعبہ اطفال، انسٹی ٹیوٹ شعبہ،امراض سینہ انسٹی ٹیوٹ،شعبہ گرے کا انسٹی ٹیوٹ شامل ہے اسکے علاوہ تاریخ میں پہلی بار ضلع کی سطح پر ٹیچنگ ہسپتالوں کا قیام اور سب سے زیادہ اہم بات یہ کہ پہلی بار 30سال بعدٹیچنگ فیکلٹی کے سروس رولز کابننا اس ضمن میں ہیلتھ انتظامیہ،صوبائی حکومتوں کاتعاون ان سب کا مظہر رہا ہے ایسی صورتحال میں ان تمام کاوشوں کامتعرف ہونے کی بجائے انکو سبوتاژ کرنے کی اجازت ہم کسی صورت بھی مذکورہ تنظیم کو نہیں دیں گے اوراس صوبے کے پسماندہ،غریب اورلاچار لوگوں کو کسی مذکورہ تنظیم کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑسکتے لہذا بی ایم ٹی اے صاف اورواضح الفاظ میں یہ بتانا چاہتی ہے کہ حکومت ہسپتال اور تالے کھولے ٹیچنگ فیکلٹی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے ہروقت چوکس اور تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے