یکم دسمبرسے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے نام کردیا ہے، خود کو سچا او ر ایماندار کہنے والے اپنے نااہلی کی وجہ سے پھنس گئے پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں کو جلد گھر بھیج دیں گے، ہر اس سیاسی قوت کا ساتھ دیں گے جو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرے گا،موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دیں ہر اچھے اور نیک کام پر حمایت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے تاہم ملک میں اگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، ملک کو جس معاشی کھائی میں دھکیل دیاگیا ہے، جلد کچھ نہ کیاگیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ہوگا۔ مولانا عبدالواسع نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر ملک میں حکومت اور درست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے، جب وزارت خزانہ اپنے مشیر خزانہ کے بیان کی تردید کرے، جھوٹے اعدادوشمار دیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے، معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے، معاشی تباہی سے ایسا طوفان اٹھے گا جس میں ہم فیٹف اوردیگر درپیش مسائل بھول جائیں گے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے نام کرکے خود کو سچا او ر ایماندار کہنے والے اپنے نااہلی کی وجہ سے پھنس گئے پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں کو جلد گھر بھیج دیں گے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر وہ سیاسی قوت کا ساتھ دیں گے جو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں گے موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دیں ہر اچھے اور نیک کام پر حمایت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے